پاکستان سے ون ڈے سیریز، آئرش ٹیم کااعلان کردیا
جمعہ 29 جولائی 2016 14:13
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جولائی۔2016ء) آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا جس میں زخمی نیل اوبرائن اور کریگ ینگ کی واپسی ہوئی ہے۔آئرلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز نیل اوبرائن پنڈلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جبکہ فاسٹ باوٴلر کریگ ینگ کہنی کی انجری کے باعث افغانستان کے خلاف حال ہی میں منعقدہ سیریز میں شرکت نہیں کرپائے تھے۔
آئرلینڈ کی ٹیم میں آسٹریلیا کے خلاف 2014 میں سڈنی کرکٹ گراوٴنڈ میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے بوئڈ رینکن بھی شامل ہیں۔آئرلینڈ نے 2007 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دی تھی، اس میچ میں نیل اوبرائن نے 72 رنز بنائے تھے۔آئرلینڈ کے کوچ جان بریسویل کا کہنا تھا کہ 'یہ خوشی کی بات ہے کہ ہماری مضبوط ٹیم منتخب ہوگئی ہے'۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ 'افغانستان کے خلاف سیریز میں نوجوان باوٴلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ کریگ اور بوئد کی شمولیت سے ہماری قوت میں اضافہ ہوا ہے'۔
تجربہ کار اوبرائن کی ٹیم میں واپسی پر آئرش کوچ کا کہنا تھا کہ 'نیل ٹاپ آرڈر کو اپنے تجربے سے فائدہ پہنچائے گا کیونکہ گزشتہ میچوں میں بیٹنگ میں کچھ تجربے کئے گئے تھے جن میں سے کچھ کامیاب اور کچھ ناکام ہوئے'۔پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔سیریز کا پہلا ون ڈے 18 اگست اور دوسرا میچ 20 اگست کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔آئرلینڈ کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ولیم پوٹرفیلڈ (کپتان)، جان اینڈرسن، پیٹرچیز، ایڈ جوئس، ٹم مورٹیگ، اینڈی مک برائن، بیری مک کارتھی، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، اسٹورٹ پونٹر، بوئد رینکن، پال اسٹرلنگ، گیری ولسن، کریگ ینگ شامل ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.