فالسہ کی کاشت کے لیے میرا زمین موزوں ہے، ما ہرین

جمعہ 29 جولائی 2016 15:39

فیصل آباد۔29 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی۔2016ء) پاکستان میں فالسہ تقریباً 1266ہیکٹرز سے زائد رقبہ پر کاشت کیا جاتا ہے جبکہ اس کی سالانہ پیداوار4574ٹن سے زیادہ ہے ۔فالسہ سے شربت اور سکوائش بنایا جاتا ہے جو صحت کے لیے بہت مفید ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارعباس علی گلِ ماہر شعبہ اگرانومی ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے کاشتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فالسہ کی اونچے قدوالی اور چھوٹے قد والی دو اقسام ہیں جن کا پھل گول چھوٹا اور ذائقے دار ہوتا ہے۔ فالسہ کی کاشت کے لیے میرا زمین موزوں ہے فالسہ کی افزائش بذریعہ بیج کیا جاتا ہے ۔فالسہ کی کاشت کا بہترین وقت جون اور جولائی کا مہینہ ہے۔ اس کی پنیری جنوری سے فروری میں منتقل کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :