آزادکشمیر کے انتخابات نے پاکستان کی سیاست کا رُخ متعین کر دیا ہے، چوہدری محمد برجیس طاہر
مخالف سیاسی جماعتوں میں بھونچال اور تبدیلیاں آزادکشمیر انتخابات میں بدترین شکست کانتیجہ ہیں،مخالفین کو سیاسی بقا کے لیے دھرنے اوراحتجاج کی سیاست کو ترک کرکے عوام کی خدمت کو اپنی سیاست کاخاصہ ہی بنانا ہوگا وفاقی وزیر امور کشمیر
جمعہ 29 جولائی 2016 18:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے انتخابات کے نتائج نے پاکستان کی سیاست پر دور رس اثرات مرتب کیے ہیں اور ان انتخابات نے پاکستان کی مستقبل کی سیاست کے رُخ کابھی تعین کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کی آزادکشمیر الیکشن میں شکست کے بعد ایک بھونچال کی سی کیفیت ہے یہاں تک کہ ایک سیاسی جماعت نے نہ صرف آزادکشمیر کی اپنی قیادت کو ہٹا دیا ہے بلکہ صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ کو بھی عہدہ سے ہٹا کر نئے وزیر اعلیٰ لے آئیں ہیں جب کہ تحریک انصاف نے اپنی سیاسی بقاء کے لیے ایک 13نکاتی ایجنڈے کا شوشہ چھوڑ ا ہے۔
چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ محض دکھاوے کے اقدامات کو چھوڑ کر ان سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاسی بقا کے لیے اپنی سیاست کے انداز کو بدلنا ہوگا اور محمدنواز شریف جیسے وژن کو اپنا نا ہوگا ، کرپشن کی جگہ شفافیت کو لانا ہوگا اور دھرنا اورمحض احتجاج کی سیاست کو ترک کر کے صرف اور صرف عوام کی خدمت کو اپنی سیاست کا سب سے اہم جز بنا نا ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.