بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کم آمدنی والے یتیموں، بیواؤں اور معذ روں کیلئے کوئی پروگرام شروع کرنے کے اقدامات اٹھانے چاہیے ، ذہنی غربت اور مایوسی سے نمٹنا زیادہ بڑا چیلنج ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں تفریق پائی جاتی ہے، انسانی وسائل کی ترقی وژن 2025 کا پہلا ستون ہے ،حکومت اس کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے کوشاں ہے
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا بی آئی ایس پی کی تقریب سے خطاب
جمعہ 29 جولائی 2016 19:18
اسلام آبا د ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو کم آمدنی والے یتیموں، بیواؤں اور معذ روں کے لئے کوئی پروگرام شروع کرنے کے اقدامات اٹھانے چاہیے ،پاکستان کا حقیقی فلاحی ریاست بننے کے لئے یہ ضروری ہے، ذہنی غربت اور مایوسی سے نمٹنا زیادہ بڑا چیلنج ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں تفریق پائی جاتی ہے، انسانی وسائل کی ترقی وژن 2025 کا پہلا ستون ہے اور حکومت اس کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لئے کوشاں ہے۔
وہ جمعہ کو یہاں بی آئی ایس پی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ ماروی میمن اور وائس چانسلر پائیڈ ڈاکٹر اسد زمان نے شرکت کی۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بی آئی ایس پی کی غربت کو ختم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کو استعمال کر کے پالسی ساز میں مدد ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی ترقی کے لئے انسانی وسائل کی ترقی بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسانی وسائل کی ترقی وژن 2025 کا پہلا ستون ہے اور حکومت اس کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لئے کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیسویں صدی سیاسی نظریا ت کی صدی تھی جبکہ اکسیویں صدی اقتصادی نظریات کی صدی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی طورپر کمزور قوم ہی ناکام قوم ہوتی ہے۔ احسن اقبال نے کہا اقتصادی ترقی اور دولت کی مساوی تقسیم غربت کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں عالمی میڈیا پاکستان کو خطرناک ملک قرار دے رہا تھا وہی میڈیا آج پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے موزوں قرار دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اعشاریے اس بات کا ثبوت ہے کہ دو ہزار سولہ کا پاکستان دو ہزار تیرہ کے پاکستان سے بہت بہتر ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو 2025 تک دنیا کی پہلی 25 معشیتوں میں شامل کرنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.