پی آئی ٹی بی تیز ترین انصاف کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کر رہا ہے ‘ ڈاکٹر عمر سیف
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ کی رہنمائی میں کاز لسٹ مینجمنٹ سسٹم، کیس فلو مینجمنٹ اورفیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام اور ہیلپ لائن جیسے منصوبے شروع کیے‘پہلے آئی ٹی فیئر سے خطاب
جمعہ 29 جولائی 2016 20:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جناب منصور علی شاہ کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پی آئی ٹی بی کی ٹیم نے اتھک محنت کی ہے اور کاز لسٹ مینجمنٹ سسٹم، کیس فلو مینجمنٹ سسٹم ،فیڈ بیک مانیٹرنگ پروگرام اور ہیلپ لائن جیسے مفیدمنصوبے شروع کیے جن سے انصاف کی فراہمی کا کام تیز ہوا ہے اور وکلا سمیت عوام کے مشکلات میں بھی کمی آئی ہے۔
وہ پنجاب جوڈیشیل اکیڈمی لاہور میں لاہور ہائی کورٹ کے تعاون سے منعقدہ پہلے آئی ٹی فیئر2016سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس منصور علی شاہ، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور وکلا ء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے آئی ٹی میلے اور لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائیٹ کا افتتاح بھی کیا۔(جاری ہے)
میلے میں پنجاب کی عدالت عالیہ وہ دیگر عدالتوں کے لئے شروع کیے گئے آئی ٹی کے منصوبوں کی نمائش کی گئی اور ناظرین کو ان کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
ڈاکٹر عمر سیف نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس وقت سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی کی جب وہ لاہور کورٹ کے جج تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب انکی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ اور پی آئی ٹی بی کے مابین تعاون کو مزید فروغ ملے گا جس سے تیز ترین انصاف کی منزل اور قریب ہو جائے گی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ڈاکٹر عمر سیف کے ہمراہ مختلف سٹالوں کو دورہ بھی کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر عمر سیف اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور جائنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی محمد کاشف فاروق کو بہترین خدمات پر تعریفی سند بھی پیش کی۔مزید اہم خبریں
-
گندم اسکینڈل،سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑاورحنیف عباسی میں تلخ کلامی
-
ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ،درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے پر عزم ہیں،احسن اقبال
-
بھارت: اپوزیشن کے سوشل میڈیا سربراہ گرفتار
-
اسرائیل نے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے زمینی حملے کی تیاری مکمل کرلیں‘لاکھوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
-
آئی کیوب ، قمرمشن خلائی تسخیراور تحقیق میں پاک چین تعاون کی بہترین مثال ہے، پاکستانی سفیر
-
ملت ایکسپریس واقعہ؛ اہلکار کی ضمانت منسوخ، گرفتار کرنے کا حکم
-
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈا پور کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا
-
بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید کی سزا سنادی گئی
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.