صوبائی اسمبلی کے اراکین کی کثیر تعداد نے مراد علی شاہ کو منتخب کیا جو ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا ثبوت ہے، آصف علی زرداری
یقین ہے سید مراد علی شاہ عوام کی خواہشات پر پورا اتریں گے، سابق صدر
جمعہ 29 جولائی 2016 21:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سید مراد علی شاہ کو سندھ کا وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے اراکین کی کثیر تعداد نے مراد علی شاہ کو منتخب کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں مراد علی شاہ کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں تمام درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ نئے منتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عوام کی خواہشات پر پورا اتریں گے۔ انہیں بہت سارے چیلنج درپیش ہیں لیکن وہ اپنی صلاحیتوں سے کامیابی کے ساتھ تمام چیلنجوں سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کے لئے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے چیلنج بھی ہے اور ایک مواقع بھی۔ انہوں نے مراد علی شاہ کو مشورہ دیا کہ وہ اﷲ تعالیٰ پر یقین رکھتے ہوئے اس موقعے سے فائدہ اٹھائیں گے اور ہمت، حوصلے اور عز م کے ساتھ بلا کسی خوف کے سندھ کے عوا م کی بے غرض خدمت کریں گے۔
آصف علی زرداری نے سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عقلمند قیادت نے گزشتہ آٹھ سالوں میں سندھ کے عوام کی خدمت کی اور سندھ کے عوام اور پارٹی سے وفاداری نبھائی۔ پارٹی کو قائم علی شاہ پر فخر ہے اور ان کی خدمات کو پارٹی اور سندھ کے عوام طویل عرصے تک یاد رکھیں گے۔ سابق صدر نے سندھ اسمبلی کے اراکین کو بھی جمہوری اقدار پر چلتے ہوئے اس تبدیلی کو احسن طریقے سے سرانجام دینے پر مبارکباد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.