پاکستانی اساتذہ چینی زبان سیکھنے کے لئے چین روانہ
پاکستانی طلباء میں چینی زبان سیکھنے کی خواہش میں اضافہ خوش آئند ہے ، اقتصادی راہداری منصوبہ سماجی ومعاشی شعبہ میں تعمیر وترقی کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے ، چینی سفیر کی اہلیہ کا تقریب سے خطاب
جمعہ 29 جولائی 2016 22:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء ) چینی حکومت کی دعوت پر50پاکستانی اساتذہ کا وفد چینی زبان اور ثقافت کی سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے لئے چین روانہ ہوگیا ۔گزشتہ ایک ماہ میں پاکستانی اساتذہ کا چین روانہ ہونے والا یہ دوسرا وفد ہے جس کا بنیادی مقصد عوامی سطح پر رابطہ سازی کو فروغ دینا اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو لسانی معاونت فراہم کرنا ہے ۔
گروپ میں ملک بھر کے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ شامل ہیں ۔ پاکستانی اساتذہ کو چینی سفارتخانے ، اسلام آباد میں موجود چینی ثقافتی مرکز اور بیجنگ کی لسانی اور ثقافتی یونیورسٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر چین بھیجا گیا ہے ۔چین جانے والے پاکستانی اساتذہ کے اعزاز میں جمعہ کو چینی سفارتخانہ میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں متعین چینی سفیر سن وی ڈونگ کی اہلیہ میڈم باؤ جی چنگ نے امید ظاہر کی کہ چین جانے والے اساتذہ دوست ممالک کی نسلوں کو بہترین طریقے سے اپنے تجربات منتقل کرنے کا ذریعہ ثابت ہوں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.