اسکلزڈویلپمنٹ پروگرام؛لاکھوں افرادکوتربیت فراہم کی جائیگی

ہفتہ 30 جولائی 2016 15:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی۔2016ء) : پنجاب میں اسکلز ڈویلپمینٹ پروگرام کے تحت 3 لاکھ 30 ہزار لوگوں کو تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے صوبہ میں خواتین کو زیادہ سے ذیادہ با اختیار بنانے کیلئے متعدد منصوبے شروع کئے ہیں اور اسکلز ڈویلپمینٹ پروگرام کے تحت 3 لاکھ 30 ہزار لوگوں کو تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں 40 فیصد خواتین شامل ہونگی۔

پنجاب اسکلز ڈویلپمینٹ پروگرام کے تحت برطانیہ کا ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی 38.4 ملین پاؤنڈ کی مالی معاونت فراہم کرے گا جبکہ پروگرام کی تکمیل کیلئے صوبائی حکومت 89.1 ملین پاؤنڈ فراہم کرے گی جس سے صوبے میں بے روز گاری اور صنفی تضاد کے خاتمہ اور خواتین کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :