وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا بہاولپور میں کانگو وائرس کی بیماری کی اطلاعا ت کا نوٹس
پنجاب حکومت کو ہر ممکن حد تک معاونت کی فراہمی کی ہدایات جاری قومی ادارہ صحت کے طبی اور لیبارٹری ماہرین کی ہفتہ دار چھٹیاں بھی منسوخ
ہفتہ 30 جولائی 2016 20:23
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن سائرہ افضل تارڑ نے بہاولپور میں کانگو وائرس کی بیماری کی اطلاعات پر نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت کو ہر ممکن حد تک معاونت کی فراہمی کی ہدایات بھی جاری کر دی ہے جبکہ قومی ادارہ صحت کے طبی اور لیبارٹری ماہرین کی ہفتہ دار چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں اور ساتھ ہی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے انچارج کو ہدایت کی ہے کہ وہ کانگو وائرس بارے لیبارٹری رپورٹس کے سلسلہ میں پنجاب حکومت سے رابطہ میں رہیں اور رپورٹس کی فراہمی کو بر وقت یقینی بنایا جائے۔
وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑنے وباؤں کی روک تھام بارے وفاقی ٹیم کو ہائی الرٹ رہنے اور پنجاب حکومت کو درکار فوری معاونت کی فراہمی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں واضح رہے کہ بہاولپور وکٹویہ ہسپتال میں ڈاکٹر صغیرسمیگا کو 25جولائی کو بخار ، گلا دکھنے او اسہال جیسی علامات پر داخل کیا گیا تھا تاہم ان کی ڈینگی رپورٹس منفی آئیں جس پر انہیں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا 30جولائی کو انتقال ہو گیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.