پولیس نے بابو صابو انٹرچینج پر سیالکوٹ سے لاہور لایا جانیوالا مضر صحت گوشت پکڑ کر 2 ملزمان کو تھانے منتقل کردیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء) شیراکوٹ پولیس نے بابو صابو انٹرچینج پر سیالکوٹ سے لاہور لایا جانے والا مضر صحت گوشت پکڑ کر 2 ملزمان کو تھانے منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بابو صابو انٹرچینچ شیراکوٹ پر 2 ملزمان محمد عزیز اور محمد نذیر 5 من مضر صحت گوشت سیالکوٹ سے لاہور لارہے تھے ، بابو صابو انٹرچینج ناکے پر چیکنگ کے دوران گوشت مضرِ صحت پایا گیا، جس کے بعد ملزمان کو شیراکوٹ تھانے منتقل کردیا گیا۔ اس دوران اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر حافظ عدنان شفیق بھی موقع پر پہنچ گئے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ سے لاہور لایا جانے والا گوشت فوری طور پر تلف کردیا جائے گاجبکہ ملزمان کے خلاف مقدمے کا اندراج بھی کروایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :