بھارتی فلم پیپلی لائیو کے ڈائریکٹر پر امریکی خاتون سے ریپ کا الزام ثابت ،عدالت نے مجرم قرار دے دیا
اتوار 31 جولائی 2016 14:06
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) بھارتی دارا حکومت دہلی کی ایک عدالت نے 2010ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی مشہور فلم ”پیپلی لائیو“ کے شریک ڈائریکٹر محمود فاروقی کو ایک امریکی خاتون کے ساتھ ریپ کے کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزا پر دلیلوں کی سماعت کے لئے دو اگست کی تاریخ مقرر کر دی۔بھارتی نجی چینل کے مطابق 2010ء میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم”پیپلی لائیو“ کے ڈائریکٹر محمود فاروقی پر الزام تھا کہ انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی کی ایک 35سالہ ریسرچ اسٹوڈنٹ جو اپنے ڈاکٹریٹ کے مقالہ کے لئے ریسرچ کرنے بھارت آئی تھیں اس کے ساتھ ریپ کی کوشش کی تھی۔
پولیس کے مطابق امریکی خاتون طالبہ جون 2014 میں دہلی آئی تھیں اور گورکھپور میں اپنی ریسرچ کے سلسلے میں مشہور لوگوں سے رابطے بنانے میں لگی تھیں،اپنے ایک دوست کے توسط سے وہ محمود فاروقی سے ملی،28مارچ2015ء کو بھارتی فلم ڈائریکٹر محمود فاروقی نے اسے اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا ،امریکی خاتون طالبہ رات 9بجے محمود کی رہائش گاہ پر پہنچی تو وہ نشے میں دھت تھا ،محمود نے اپنے گھر میں ہی واقع اپنے دفتر میں اسے بٹھایا اور خود گھر کے اندر چلا گیا ،20منٹ بعد امریکی خاتون کمرے سے نکل کر پورچ میں تمباکو نوشی کے لئے گئیں تو محمود فاروقی نے اسے کمرے میں بلا لیا اور اس کے ساتھ زور زبردستی کرنے لگا اور اس کے ساتھ کافی دیر تک دست درازی کی کوشش کرتا رہا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.