نجی ہوٹل میں لڑکی رابعہ کی موت کا معاملہ مزید الجھ گیا
لڑکی کو جب باتھ روم سے نکالا گیا تو اس کی سانسیں چل رہی تھیں،انتظامیہ
اتوار 31 جولائی 2016 17:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) لاہور کے نجی ہوٹل میں لڑکی رابعہ کی موت کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے ، ہوٹل انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ گولی لگنے کے بعد لڑکی کو جب باتھ روم سے نکالا گیا تو اس کی سانسیں چل رہی تھیں جس کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ مرتب کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ کے بیانات میں تضاد ہے ، ہوٹل کے مین گیٹ پر خاتون گارڈ نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی کی تلاشی نہیں لی گئی جس کے باعث وہ پستول اندر لے گئی۔
تفتیشی افسر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکی کا موبائل ڈیٹا کی تفصیل فرانز ک ٹیسٹ کے بعد سامنے آئے گی جبکہ پستول اور ہاتھوں کے نشانات کو بھی فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لڑکی کی ہلاکت کے بعد یہ کہا گیا تھا کہ لڑکی کی موت ہوٹل میں ہی ہو گئی تھی جس کے بعد ہوٹل انتظامیہ کے دس ارکان کو حراست میں لیا گیا تھا، دوسری جانب گولی کی آواز سننے والے افراد کو بھی پولیس نے تفتیش کیلئے بلا لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.