حکومت نے آج تک قومی اداروں کی فروخت اور بندر بانٹ کے علاوہ کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا،میاں محمد اسلم
اتوار 31 جولائی 2016 17:41
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد آج تک کسی حکومت نے لیبر پالیسی پر عمل نہیں کیا ،لاکھوں غیر رجسٹرڈمزدور سڑکوں پر ٹھیلے اور ریٹرھیاں لگا کرروزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں ،کوئی جوتے پالش کررہا اور کوئی ہوٹلوں میں برتن دھو رہا ہے مگر حکومت ان کی رجسٹریشن کے بارے میں کوئی پالیسی نہیں بنائی ،حکومت نے آج تک قومی اداروں کی فروخت اور بندر بانٹ کے علاوہ کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔
حکومتی صفوں میں موجود کچھ لوگ پہلے قومی اداروں کو ناکام بناتے ہیں اور پھر اونے پونے خرید کر ملک و قوم کو ان اداروں سے محروم کررہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل لیبر فیدڑیشن پاکستان کے اسلام آباد دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔(جاری ہے)
اس مو قع پر نیشنل لیبر فیڈریشن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر تہذیب الحسن ،واپڈا لیبر یو نٹی کے صدر راجہ عاشق خان ، ساجد عباس سباسی اور دیگر مزدور رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کسانوں کو کھیتوں کی اور مزدوروں کو کارخانوں کی آمدن میں حصہ دار بنائے گی،ہم اقتدار میں آکر تیس ہزار سے کم آمدن والے شہریوں کو آٹا ،گھی ،دال ،چاول اور چائے کی قیمتوں میں سبسڈی دیں گے اور پانچ بڑی بیماریوں کینسر ،دل اور گردے کی بیماری ،ٹی بی اور تھیلیسیمیا کا علاج مفت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام کی وجہ سے معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان خلیج وسیع ہورہی ہے ۔ہم امیر اور غریب میں بڑھتے ہوئے فاصلوں کو ختم کرکے سب کو ایک قانون کے تابع کریں گے اور معاشرتی تفریق کے خاتمہ کیلئے یکساں نظام تعلیم دیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.