چین میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ، ایک لاکھ افراد محفوظ مقام پر منتقل

منگل 2 اگست 2016 12:39

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اگست۔2016ء) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ، ڈیڑھ سو سے زائد پروازیں منسوخ ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ، تبت میں سیلاب سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ طوفان ”ندا“ چین کے ساحلی شہروں سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں شدید بارشیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

شینزان میں 12 سو سے زیادہ کشتیوں کو ساحل پہ واپس بلایا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

ہانگ کانگ میں بھی طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کیے ہیں۔ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں اور شدید بارش کے باعث 150 پروازیں منسوخ کی گئیں ، کئی مقامات پر درخت گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ تبت میں شدید سیلاب کے باعث نظام مواصلات اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ 5 ہزار سے زائد افراد کا تبت سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے ، حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :