جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ کا عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی طرف سے جے یوآئی کے خلاف جلسوں میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار
ملک عثمان بدھ 3 اگست 2016 16:03
چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اگست - 2016ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ کا عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی طرف سے جے یوآئی کے خلاف جلسوں میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار ۔ ا ے این پی بے بنیاد الزامات سے باز نہ آئی تو اتحاد کو شدید دھچکا لگے گاجس کا فائدہ مخالف جماعتوں کو ہو گا۔ مولانامحمد ہاشم خان ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی اور تحصیل کونسل کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان دار الادب میں منعقدہوا۔
اجلاس میں جنرل سیکرٹری مفتی پیر گوہر علی شاہ ، نائب امیر مولانا شوکت علی ، حاجی عبدالرشید ، مفتی طاہر اللہ ، پیر اکبر ، ضلعی ترجمان عطاء اللہ خان،تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر الطاف، اعظم جان اور مفتی نور الامین کے علاوہ منتخب تحصیل ممبران اور دونوں کونسلوں کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں جے یوآئی کے عالمی اجتماع کے تیاریوں کے حوالے سے طویل غور و حوض ہوا اور اجتماع کو کامیاب بنانے کیلئے تجاویز پیش کئے گئے ۔
اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں کی کار کر دگی پر بھی غور کیا گیا اور ان کی کار کر دگی کو فغال بنانے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت اور عہدیداروں کی طرف سے جلسوں میں جے یوآئی کے خلاف نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر کڑی تنقید کی گئی اور واضح کیا گیا کہ اے این پی نے یہ سلسلہ بند نہ کیا تو اتحاد کو شدید دھچکا لگے گا جس کا فائدہ مخالف سیاسی پارٹیوں کو ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.