لٹل ماسٹر حنیف محمد کی طبیعت میں بتدریج بہتری آنے لگی
جمعرات 4 اگست 2016 13:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اگست۔2016ء) مقامی اسپتال میں زیر علاج سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کی طبیعت میں بتدریج بہتری آنے لگی، پھیپھڑوں کے سرطان جیسے موذی مرض میں مبتلا مقامی اسپتال میں زیر علاج اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے عیادت کیلی آنے والوں سے ملاقاتیں بھی کیں، ان میں سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان بھی شامل تھے۔
ڈاکٹرز کے مطابق مزید افاقے کی صورت میں حنیف محمد کو اگلے 2 یوم میں گھر جانے کی اجازت دیدی جائیگی۔(جاری ہے)
بسترعلالت پرموجود سابق ٹیسٹ کپتان کا کرکٹ سے والہانہ لگاؤ برقرار ہے، انھوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل مقامی اسپتال میں ٹی وی پر دیکھا۔صاحبزادے شعیب محمد نے بتایا کہ سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد سے بات چیت میں انھوں نے برمنگھم ٹیسٹ کی وکٹ کو بیٹنگ کیلیے ساز گار قرار دیتے ہوئے کہا کہ میزبان ٹیم نے موقع کی مناسبت سے بیٹنگ کی، وہ پہلی اننگز میں 320 رنز تک جوڑ سکتی تھی۔
حنیف محمد کا کہنا تھا کہ ابتدا میں گرنے والی وکٹوں سے پاکستان فائدہ نہ اٹھا سکا تاہم بولرز نے بعض عمدہ گیندیں بھی کرائیں، انھوں نے کہاکہ پاکستان کو اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کرنے کی ضرورت ہوگی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.