کپاس کی فصل کو پاکستان کی معیشت میں اہم مقام حاصل ہے ، محکمہ زراعت

ہفتہ 6 اگست 2016 13:57

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اگست۔2016ء) کپاس کی فصل کو پاکستان کی معیشت میں اہم مقام حاصل ہے کیونکہ جننگ کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ کاروباری افراد کا روزگار کپاس کی اچھی فصل پر منحصر ہے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین فصل کی بہتر دیکھ بھال اور کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے شعبہ پیسٹ وارننگ فیصل آباد ڈویژن کی آج جاری کردہ پیسٹ سکاؤٹنگ رپورٹ کے مطابق ضلع فیصل آباد میں چست تیلہ کے 2، سفید مکھی کا ایک اور لشکری سنڈی کا ایک ہاٹ سپاٹ مشاہدہ میں آیا ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے ضلع فیصل آبادکے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رس چوسنے والے کیڑوں اور لشکری سنڈی کے حملہ کی شدت معلوم کرنے کے لیے کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں ،فصل پر چست تیلہ ،سفید مکھی اور لشکری سنڈی کاحملہ ہونے پر محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کریں۔ بارشوں کے بعد زمین وتر آنے پر کپاس کے کھیتوں میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :