الجیریا کا لاپتا طیارہ بحفاظت الجیرایئرپورٹ پراترگیا ہے
ایئرالجیریا کی فرانس جانیوالی پروازاے ایچ1020کا ریڈار سےرابطہ منقطع ہوگیا تھا،تاہم طیارے کو الجیرایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے۔روسی میڈیا
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 اگست 2016 20:41
الجیریا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست2016ء) :روسی میڈیا کے مطابق الجیریا کا لاپتا طیارہ بحفاظت الجیر ایئرپورٹ پراتر گیا ہے،ایئرالجیریا کی فرانس جانیوالی پروازاے ایچ1020کا ایمرجنسی کال کے بعد ریڈار سےرابطہ منقطع ہوگیا تھا۔روسی میڈیا کے مطابق ایئرالجیریا کی لاپتا ہونیوالی پروازبحفاظت ایئرپورٹ پراترگئی ہے۔یاد رہے کچھ وقت قبل غیرملکی خبرایجنسی نے کہا تھا کہ ایئرالجیریا کی فرانس کیلئے پرواز ایمرجنسی کال کے بعد ریڈارسے غائب ہوگئی ہے،پرواز اے ایچ1020 فرانس کے شہر مارسیل جارہی تھی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق الجزائر سے فرانس جانیوالا ایئر الجیریا کا طیارہ لاپتا ہوگیا ہے۔پائلٹ نے ایمرجنسی کا بتایا اوراس کے بعد طیارے کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا۔(جاری ہے)
طیارے کا ریڈار سے رابطہ بحیرہ روم کے اوپر پرواز کرتے ہوئے منقطع ہوا۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ فرانس کے شہر مارسیل جانیوالی ایئرالجیریا کی پرواز اے ایچ1020 ایمرجنسی کال کے بعد ریڈار سے غائب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
فرانس کے شہر مارسیل جانیوالی پرواز کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔خبرایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں 123مسافروں کی گنجائش ہے ،حتمی تعداد کا ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ تاہم اب روسی میڈیا کے مطابق الجیریا کا لاپتا طیارہ بحفاظت ایئرپورٹ پر اتر گیا ہے۔واقعہ سے متعلق انکوائری بھی کی شروع کردی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.