ایران جوہری ڈیل کی پاسداری کر رہا ہے، اسرائیلی وزیر توانائی کا اعتراف

اتوار 7 اگست 2016 16:30

ایران جوہری ڈیل کی پاسداری کر رہا ہے، اسرائیلی وزیر توانائی کا اعتراف

یروشلم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء) اسرائیل کے وزیر برائے توانائی نے کہا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے پانے والی عالمی جوہری ڈیل کی پاسداری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ ایک بری ڈیل تھی لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ایران نے اس ڈیل کے پہلے برس اس کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہوں نے البتہ کہا کہ 12 سالہ اس ڈیل کی کامیابی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والی یہ ڈیل جولائی 2015میں موثر ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :