400بیٹا ٹائپس ڈیٹا فی سیکنڈ ٹرانسمنٹ کرنے والی آپٹک فائبر قسم ایجاد کر لی

اتوار 7 اگست 2016 17:50

400بیٹا ٹائپس ڈیٹا فی سیکنڈ ٹرانسمنٹ کرنے والی آپٹک فائبر قسم ایجاد ..

ووہان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اگست - 2016ء ) چینی فرم فائبر ہوم نے آپٹک فائبر کی ایک قسم تیار کی ہے جو فی سیکنڈ 400بیٹا ٹائپس ڈیٹا منتقل کر سکتی ہے ۔ اس طرح آپٹک فائبرز پر منتقل کئے جا سکنے والے ڈیٹا کی مقدار کا عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وسطی چین کے صوبہ ہوبی کے صوبائی دارالحکومت ووہان میں قائم کمپنی کے مطابق اس قسم کی صلاحیت سے ایک سیکنڈ میں 40ہزار بلیو رے (نیلی شعاع) ہائی ڈیفینیشن موویز (10گیگا بائٹس فی مووی ) کی ٹرانسمیشن اور4.8بلین افراد کی طرف سے بیک وقت فون کالوں کی اجازت مل جائے گی ۔ ٹرانسمیشن صلاحیت میں یہ توسیع وی آر، تھنکس کے انٹرنیٹ ، کلاؤڈ ، کمپیوٹنگ اور دیگر ہنگامی ٹیکنالوجیز کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر ایک خوش آئند پیش رفت ہے ۔

متعلقہ عنوان :