نئی ٹیسٹ رینکنگ ، یونس خان لمبے عرصے بعد ٹاپ 10بلے بازوں کی فہرست سے باہر

پیر اگست 14:50

نئی ٹیسٹ رینکنگ ، یونس خان لمبے عرصے بعد ٹاپ 10بلے بازوں کی فہرست سے ..

دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8اگست۔2016ء )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ، یونس خان ٹاپ 10بلے بازوں سے باہر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے ، نئی رینکنگ میں سینئر بلے باز یونس خان لمبے عرصے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو کر 12ویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔کپتان مصباح الحق 8ویں نمبر پر موجود ہیں اور اسد شفیق کا16واں نمبر ہے ۔باؤلرز کی رینکنگ میں برطانوی فاسٹ باؤلر جیمزاینڈرسن نے روی چندرن ایشون سے پہلی پوزیشن چھین لی۔