اسرائیلی کھلاڑی سے نہیں کھیلنا،سعودی جوڈو کھلاڑی نے ریو اولمپکس میں میچ ہی چھوڑ دیا
منگل 9 اگست 2016 12:33
ریو ڈی جنیرو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2016ء )ریو اولمپکس میں سعودی عرب کی خاتون جوڈو کھلاڑی نے اگلے راؤنڈ میں اسرائیلی حریف سے نہ کھیلنے کیلئے میچ چھوڑ کر اہل اسلام کے دل جیت لیے ۔
(جاری ہے)
برطانوی میڈیا کے مطابق 22سالہ جوڈ فاہمے نے اپنی موریشس حریف کرسٹیان لیجنٹل کیخلاف پہلے راؤنڈ کا میچ اس لئے چھوڑم کیونکہ کامیابی کی صورت میں انہیں اگلے راؤنڈ میں اسرائیلی حریف کا مقابلہ کرنا پڑتا، مقابلے سے پہلے سعودی اولمپکس حکام نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ٹریننگ کے دوران فاہمے کے ہاتھ اور ٹانگ میں زخم آیا ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے اس لیے وہ میچ میں حصہ نہیں لے سکتی ہیں ۔
اس ٹویٹ کے بعد اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا کہ فاہمے زخمی نہیں بلکہ وہ اس لئے مقابلے سے دستبردار ہوئی ہیں تاکہ اسرائیلی حریف سے مقابلہ نہ کرنا پڑے ۔فاہمے کے دستبردا ر ہونے کے بعد موریشس کی کھلاڑی نے 5 بار کی فاتح اسرائیل کی 25سالہ کوہن کو شکست دے دی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
-
وفاقی دارالحکومت میں چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا،احمد ریحان شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.