حنیف محمد نے اپنے بھائی صادق محمد کے لیے اپنا کیریئر قربان کردیا
منگل 9 اگست 2016 17:25
3لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء)ماضی کے نامور کرکٹر حنیف محمد نے اپنے بھائی صادق محمد کیلئے اپنا کیریئر قربان کردیا۔رپورٹ کے مطابق 24اکتوبر 1969ء میں انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی اور واحد مرتبہ تین بھائی حنیف محمد، صادق محمد اور مشتاق محمدمیدان میں اترے۔ حنیف محمد اور صادق محمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو 55اور 75رنز کا آغاز فراہم کیا۔
چار روزہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق میچ کے بعد بورڈ نے حنیف محمد کو پیغام پہنچایا کہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں یا پھر صادق محمد کو نہیں کھلائینگے۔ حنیف محمد نے مشورے کے بعد اپنے بھائی کیلئے اپنا کریئر قربان کردیا اور ریٹائر ہوگئے۔حنیف محمد نے 1969ء تک 3915رنز بنالئے تھے مگر بورڈ نے انہیں 4ہزار رنز مکمل کرنے کا بھی موقع نہیں دیا، اگر حنیف محمد 4ہزار رنز بنالیتے تو اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہوتے۔ پاکستان کی پہلی سنچری اور نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی حنیف محمد کے پاس ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.