قائمہ کمیٹی ہاؤس اینڈ لائبریری کا چیئر مین سی ڈی اے کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ
کمیٹی میں فیڈرل ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے قومی اسمبلی ملازمین کو جعلی الاٹمنٹ لیٹر جاری کئے جانے کا انکشاف ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی نے معاملہ نیب کو بھیج دیا
منگل 9 اگست 2016 20:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤس اینڈ لائبریری کا چیئر مین سی ڈی اے کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کا کمیٹی کے ساتھ رویہ غیر سنجیدہ ہے، چیئر مین سی ڈی اے کے رویہ کی وجہ سے دیگر افسران بھی کمیٹی کے فیصلوں کو اہمیت نہیں دے رہے، گزشتہ 3 سالوں میں کمیٹی کے صرف 20 فی صد فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے، کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ فیڈرل ایمپلائیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے قومی اسمبلی ملازمین کو جعلی الاٹمنٹ لیٹر جاری کئے گئے ،جس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مر تضیٰ جاوید عباسی نے معاملہ نیب کو بھیج دیا۔
منگل کو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں قومی اسمبلی ہوا، اجلاس میں کمیٹی ممبران چیئرمین سی ڈی اے کے روئیے پر پھٹ پڑے ،جس پر کمیٹی نے متفقہ طور پر چیئرمین سی ڈی اے کے رویہ کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا اور احتجاجاً سی ڈی سے متعلق ایجنڈے کو بھی کمیٹی کے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.