مودی سرکار پاکستان پر کشمیر میں بدامنی کی الزام تراشیوں کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے ،کانگریس رہنما کامشورہ
کشمیر ہمارا مسئلہ ہے ہم اس پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ جو کچھ کشمیر میں ہورہا ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جاری رہنے چاہیں ،کانگریس کے سینئر رہنما مانی شنکر
بدھ 10 اگست 2016 18:26
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) کانگریس کے سینئر رہنما مانی شنکر نے مودی سرکار سے کہا ہے کہ وہ پاکستان پر کشمیر میں بدامنی کے الزامات لگانا بندکردے کیونکہ یہ بھارت کا مسئلہ ہے ،بی جے پی حکومت پاکستان اور حریت رہنماؤں سے برابری کی سطح پر مذاکرات کرے ۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق مانی شنکر کا کہنا تھاکہ کشمیر ہمارا مسئلہ ہے ہم اس پر یہ نہیں کہہ سکتے کہ جو کچھ کشمیر میں ہورہا ہے وہ پاکستان کی وجہ سے ہے ۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات جاری رہنے چاہیں۔ بھارتی حکومت حریت رہنماؤں سے بات چیت کرے ۔ہمیں کشمیری عوام کے ساتھ بات چیت کرنی ہوگی ۔کانگریس رہنما وزیراعظم نریندر مودی کو اس دعوے پر بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا کہ حکومت کشمیر پر اٹل بہاری واجپائی کے راستے پر چل رہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.