ملک میں بھائی چارہ اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہمارا اخلاقی، مذہبی اور سماجی فرض ہے ٗوزیر اعظم
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے منشور کا حصہ ہے ٗنواز شریف کا اقلیتوں کے دن کے موقع پر پیغام
بدھ 10 اگست 2016 21:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت نے آئین پاکستان اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیہ کے مطابق تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے، ملک میں بھائی چارہ اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہمارا اخلاقی، مذہبی اور سماجی فرض ہے۔
11 اگست کو اقلیتوں کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن منانے کا مقصد قومی تعمیر میں اقلیتوں کے کردار کو تسلیم کرنا، ان کے حقوق کا تحفظ کرنا اور تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان قومی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اقلیتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے اور انہیں درپیش مسائل کا احساس دلاتا ہے، اقلیتوں کا دن انسانیت کی خدمت اور ایک خوشحال پاکستان کیلئے یکجہتی کا اظہار ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.