اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے تمام محکموں کو واضح ہدایات جاری کر دیں،وزیر اعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک مقیم محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اوور سیز کمیشن قائم کر دیا جس سے اورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کی فوری نشاندہی ہو سکے
صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران کا اجلس سے خطاب
ہفتہ 13 اگست 2016 18:11
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام محکموں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم محنت کشوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اوور سیز کمیشن قائم کر دیا ہے تا کہ انہیں درپیش مشکلات کی فوری نشاندہی ہو سکے ۔
انہوں نے یہ بات ڈی سی او آفس میں اوور سیز پاکستانی کمیشن کے ضلعی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ڈی سی او شوکت علی کھچی ،ڈی پی او محمد عاطف اکرام ،اے ڈی سی رضوان نذیر ،اے سی ساہیوال صبا اصغر ،اے سی چیچہ وطنی محمدعابد کلیار اور کمیشن کے ضلعی ممبر عمران ادریس نے بھی شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں ضلع ساہیوال سے متعلقہ 19 درخواستوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے ۔
ان درخواستوں میں سے زیادہ تر کا تعلق رشتے داروں کی طرف سے زرعی زمینوں اور رہائشی مکانات پر ناجائز قبضوں کے بارے میں تھا ۔امریکہ میں مقیم خالد چوہدری کی درخواست پر محکمہ ریونیو کے عملے کے خلاف اینٹی کرپشن کو انکوائری کی ہدایت کی گئی جنہوں نے شکایت کنندہ کے پاور آف اٹارنی سے زیادہ زمین رضا مندی کے بغیر فروخت کر دی تھی ۔لنکا شائر میں مقیم سمیعہ علی کی درخواست پر کمیشن نے مقامی پولیس کو ہدایت کی کہ ان کی 50 کنال اراضی پر ناجائز قبضہ ختم کروایا جائے ۔کمیشن نے متعدددیگر درخواستوں پر متعلقہ تحصیلداروں کو ہدایت کی کہ درخواست دہندگان کی اراضی کی تقسیم کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ انہیں ان کا حق مل سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.