اوول ٹیسٹ : یونس خان نے زیادہ ڈبل سنچریوں کا میانداد کا ریکارڈ برابر کردیا
محمد علی ہفتہ 13 اگست 2016 20:27
اوول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 13اگست ۔2016ء)قومی ٹیم کے تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے اوول ٹیسٹ میں شاندار بلے باز ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری سکور کرکے جاوید میانداد کا زیادہ ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے ۔
(جاری ہے)
38سالہ یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں معین علی کی گیند پر چھکا لگا کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی اور انگلینڈ کیخلاف پہلی ڈبل سنچری مکمل کی جس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں5ویں نمبر پر آگئے ، یونس نے قومی لیجنڈ جاوید میانداد کی 6 ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے جاوید میانداد، بھارت کے سچن ٹنڈولکر ،وریندر سہواگ ، آسٹریلیا کے عظیم بلے باز رکی پونٹنگ، اور سری لنکا کے سابق کپتان مارون اتاپتو 6 ڈبل سنچریاں بناچکے ہیں۔یاد رہے کہ یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے اور سنچریاں سکور کرنے کا اعزا ز بھی حاصل ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.