جام کنڈہ کے مکین پانی کی بوند کو ترس گئے ،واٹر سپلائی کی دونوں موٹریں خراب

پیر 15 اگست 2016 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اگست ۔2016ء) جام کنڈہ کے مکین پانی کی بوند کو ترس گئے ،واٹر سپلائی کی دونوں موٹریں خراب ،ایم پی اے کی ڈیڑھ کروڑ کی پانی کی لائین چار ماہ میں بھی مکمل نہ ہو سکی ،تفصیلات کے مطابق ضلع کاؤنسل کراچی کی یونین کاؤنسل کوٹیرڑوکے قدیمی علاقے جام کندہ کے ہزاروں مکین واٹر سپلائی کی دونوں موٹرز کی خرابی کے باعث پانی کی بوند کوتر س کر رہ گئے ہیں عورتین اور معصوم بچے پانی کے برتن اوٹھائے دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لئے ایم پی اے ساجد جوکھیو کی اسکیم سے ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے بچھائی جانے والی پانی پائپ لائین گذشتہ چار ماہ سے نامکمل پڑی ہوئی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جام کندہ گوٹھ میں پانی کی قلت ختم کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :