چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے علاقائی بینچز کا مسئلہ حل کر دیا، 5ڈویژنز کے سائلین کے کیسز سننے کے لئے سپیشل بینچز کی تشکیل کا فیصلہ
ہائیکورٹ سپیشل بینچز فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ڈی جی خان کے مقدمات کی جو کاز لسٹ جاری کریں گے انکی سماعت ہر صورت اسی روز ہو گی ،کوئی کیس بغیر کارروائی کے ملتوی نہیں ہو گا
بدھ 17 اگست 2016 21:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 اگست ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے علاقائی بینچز کا مسئلہ حل کر دیا، ہائیکورٹ میں 5ڈویژنز کے سائلین کے کیسز سننے کے لئے سپیشل بینچز کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ اپنے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے چیف جسٹس نے علاقائی بینچز سے متعلق وکلا ء کے تنازعہ کو بھی حل کر دیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ڈی جی خان کے سائلین کے لئے ہائیکورٹ میں ہی سپیشل بینچز تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تشکیل دیئے گئے سپیشل بینچ صرف انہی ڈویژن کے سائلین کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔(جاری ہے)
ہائیکورٹ سپیشل بینچز فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال اور ڈی جی خان کے مقدمات کی جو کاز لسٹ جاری کریں گے، ان کی سماعت ہر صورت اسی روز ہو گی اور کوئی کیس بغیر کارروائی کے ملتوی نہیں ہو گا۔
اس فیصلہ سے سائلین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔پانچوں ڈویژنز کے سائلین کے لئے ہائیکورٹ میں سپیشل بینچ تشکیل دینے پر وکلا نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ وکلا کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس منصور علی شاہ کے اس فیصلہ سے سائلین کے ساتھ ساتھ وکلا کو بھی آسانی ہو گی۔وکلا کا یہ بھی کہنا تھا کہ سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے وہ چیف جسٹس منصور علی شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.