سیکولرطبقہ سوچے سمجھے سازش کے تحت نظریہ پاکستان کودبانے کی کوشش کررہے ہیں ،حافظ شمشیرشاہد
یکم اگست سے پندرہ ستمبرتک پاکستان بھرمیں دینی مدارس کے طلباء کواکھٹاکرکے نظریہ آزادی کوزندہ کریں گے،منتظم جمعیت طلبہ عربیہ خیبرپختونخوا
جمعرات 18 اگست 2016 18:48
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء) دس ہزارنئے طلباء کومدارس میں داخل کرایاہے مدارس کے طلباء نظریہ پاکستان کے محافظ ہیں پاکستان دوقومی نظریہ کی بنیادپرقائم ہوا تھا اپنے نظریہ آزادی کی حفاظت کریں گے سیکولرطبقہ سوچے سمجھے سازش کے تحت نظریہ پاکستان کودبانے کی کوشش کررہے ہیں مدارس کے طلباء کا عزم ہے کہ وہ اپنے نظریہ کی حفاظت کریں گے اسی سوچ اورفکرکوازسرنوزندہ کرنے کے لئے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان نے تحفظ نظریہ پاکستان مہم کا فیصلہ کیاہے یکم اگست سے پندرہ ستمبرتک پاکستان بھرمیں دینی مدارس کے طلباء کواکھٹاکرکے نظریہ آزادی کوزندہ کریں گے۔
ان خیالات کا اظہارمنتظم جمعیت طلبہ عربیہ خیبرپختونخواحافظ شمشیرشاہد نے طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مدارس کے داخلہ مہم میں دس ہزارنئے طلباء کوداخل کروایاہے انہی طلباء کی فکری تربیت کرکے پاکستان کی حفاظت کریں گے۔حکومت خیبرپختونخواپرواضح کرنا چاہتے ہیں کہ پورے صوبے میں بھارتی فلموں پرپابندی عائدکی جائے ورنہ 6ستمبرکے بعد اپنی مدد آپ کے تحت سب بندکروادیں گے ایک طرف دشمن اوردوسری طرف ان کی کلچرکی ترویج سے ثابت ہوتاہے کہ نظریہ پاکستان کوبُھلادیاگیاہے ۔
ان کے ہمراہ دیگرذمہ داران بھی تھے انہوں نے کہاکہ پورے صوبے میں تحفظ نظریہ پاکستان کنونشنزکرائیں گے ۔تمام سرکاری وہ سیکورٹی اداروں کوخطوط ارسال کرکے ان کا بھولاہوسبق یاددلائیں گے۔پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعدحاصل کیا گیا تھا اس قربانی کی حفاظت ایمان کا حصہ ہے ایمان کی حفاظت کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.