شام، خانہ جنگی اوراس دوران غیرملکی طیاروں کی بمباری نے ملک کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا
بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 5 سالہ کمسن بچے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
جمعرات 18 اگست 2016 20:13
دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اگست ۔2016ء ) شام میں جاری خانہ جنگی اوراس دوران غیرملکی طیاروں کی بمباری نے ملک کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا جب کہ بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 5 سالہ کمسن بچے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
(جاری ہے)
شام کے شہر حلب میں روسی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد بچے زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں ایک 5 سالہ کمسن بچہ بھی شامل ہے جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچہ ایمبولینس میں بیٹھا ہے جو مٹی اور خون میں لت پت ہے اور اس قدر خوف کا شکار ہے کہ اسے اپنے زخموں کا بھی کچھ نہیں پتہ۔ اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے بال سہلاتا اور ایک ہی سوال کرتا ہے کہ اسے نشانہ کیوں بنایا گیا۔زخمی بچے کی شناخت اومران کے نام سے ہوئی ہے لیکن بچے کے والدین کے بارے میں کچھ معلوم نہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے بمباری کے نتیجے میں اومران کے والدین دنیا سے چل بسے ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.