چین کا مخصوص جنگی حالات کے لئے نیکسٹ جنریشن کروز میزائل تیا رکرنے کا اعلان

جمعہ 19 اگست 2016 22:17

چین کا مخصوص جنگی حالات کے لئے نیکسٹ جنریشن کروز میزائل تیا رکرنے کا ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 اگست ۔2016ء ) چین کا آئندہ ’نیکسٹ جنریشن کروز میزائل‘مخصوص جنگی حالات کے لئے تیار کیا جائے گا جو کہ مصنوعی ذہانت کا حامل ہو گا۔چین کی ایرو سپیس سائنس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل وانگ چانگ چنگ نے جمعہ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ آئندہ جنگوں میں ایسے کروز میزائل کارآمد ہوں گے جو کہ انتہائی کم قیمت پر تیار کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایسے میزائل جنگی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چینی افواج کے لئے ایسے کروز میزائل بڑی تعداد میں تیار کئے جا رہے ہیں جو کہ مخصوص جنگی حالات کے مطابق ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔آئندہ تیار کئے جانے والے کروز میزائل انتہائی اعلیٰ مصنوعی ذہانت کے حامل ہوں گے جن کے ذریعے ہدف کو نشانہ بنانے کے لئے متعدد موڈز کا استعمال کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :