ویٹرنری یونیورسٹی اور فا طمہ جنا ح میڈیکل یو نیور سٹی کے درمیان انسا نی صحت کو بہتر بنا نے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت کے معا ہد ے پر دستخط

ہفتہ 20 اگست 2016 15:07

لاہور۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 اگست۔2016ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اور فا طمہ جنا ح میڈیکل یو نیور سٹی کے درمیان انسا نی صحت اور غذا ئی حا لت کو بہتر بنا نے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت کے معا ہد ے طے پا ئے، یاداشت کے معا ہدو ں پر دستخط و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور فا طمہ جنا ح میڈیکل یو نیور سٹی کے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرسردار فخر اما م نے کیے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد اور ڈاکٹر محمد نا صر کے علا وہ فیکلٹی ممبرا ن کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

اُ س مو قع پرخطا ب کر تے ہو ئے و ا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ طلبہ کی تعلیمی ، تحقیقی اور عملی تر بیت کیلئے مفاہمتی یاداشت کے معا ہد ے انتہا ئی مو ثر ثا بت ہو نگے نیز دو نو ں یو نیورسٹیو ں کے فیکلٹی ممبرا ن اور طا لب علموں کو ایک دوسر ے کے تجر با ت سے بھی فا ئدہ اُ ٹھانے کا مو قع ملے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرسردار فخر اما م نے کہا کہ فا طمہ جنا ح میڈیکل یو نیور سٹی بننے کے بعد کسی دوسر ے ادارے کیساتھ یہ پہلے معا ہدے جو کہ پا کستا ن میں لو گو ں کی صحت و غذا ئیت کو بہتر بنا نے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

معا ہدوں کے تحت دونوں یو نیور سٹیا ں ملکر انسا نی صحت اور خورا ک سے متعلقہ امور کے بارے میں تر قیا تی و تحقیق پرا جیکٹس،فیکلٹی ممبرا ن و تحقیق کا رو ں کا تبا دلہ،لیکچرز، بین الا قوا می اجلاس ، سمپو زیم ،تر بیتی ورکشا پس اور جا ئنٹ ڈگر ی پرو گرامز کا انعقاد کر وا ئیں گی نیز ویٹر نری یو نیور سٹی ڈا کٹر آ ف نیو ٹر یشن اینڈ ڈا ئنیٹک کے انڈر گریجو یٹ کے طلبا ء و طالبات کو فا طمہ جنا ح میڈیکل یو نیورسٹی کی معا ونت سے سر گنگا رام ہسپتا ل اور شا ہدرہ ہسپتال میں 9 ما ہ پر محیط انٹر شپ بھی کروا ئی جا ئے گی ۔