سعودی عرب ، جسمانی معذوری کے باوجود قرآن پاک حفیظ کرنے والا شہری انتقال کرگیا

اتوار 21 اگست 2016 23:24

سعودی عرب ، جسمانی معذوری کے باوجود قرآن پاک حفیظ کرنے والا شہری انتقال ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) سعودی عرب میں جسمانی معذوری کے باوجود قرآن پاک حفیظ کرنے والا شہری انتقال کرگیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق طارق نے قرآن کریم کے صفحات کو اپنے دانتوں سے پلٹ کر معذوری کے ساتھ بھرپور جنگ کی اور اللہ کی کتاب کا حفظ مکمل کیا۔ سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنان نے اس سعودی نوجوان کی تصویر کو پھیلا دیا جو اپنے عضلاتی لاغر پن کے باوجود بھی پورا قرآن کریم حفظ کرنے میں کامیاب رہا۔

طارق الوداعی کی ایک تصویر میں وہ قرآن کریم کے صفحات پلٹنے کے لیے اپنے دانتوں کا استعمال کر رہا ہے تاکہ قرآن کی تلاوت اور حفظ کر سکے۔ اس منظر نے ٹوئیٹر کے صارفین کو بے حد متاثر کیا جنہوں نے باور کرایا ہے کہ طارق قوت ارادی اور حالات کو چیلنج کرنے کے حوالے سے ایک نمونہ ہے۔

(جاری ہے)

طارق عضلاتی لاغرپن اور ریڑھ کی ہڈی میں خم کا شکار تھا۔ وہ اپنے پیٹ اور سینے کے بل سوتا تھا۔

اپنے دانتوں کے ذریعے پیتا تھا اور زمین سے تھوڑی بلند جگہ پر اپنے منہ سے کھایا کرتا تھا۔ وہ موبائل کا استعمال کرتا تھا اور اپنی ناک اور زبان سے کیبورڈ کو دبا کر سوشل میڈیا سے بھی مستفی ہوتا تھا۔ وہ کمپیوٹر کے استعمال میں مہارت رکھتا تھا اور علما دین سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا۔ اس کے پاس مملکت کے بعض علما کے سرٹفکیٹ بھی تھے۔ طارق الوداعی کی خواہش تھی کہ وہ قرآن کریم کا معلم بنے۔

متعلقہ عنوان :