پارا چنار،لیوی فورس کے اسلحہ گودام میں دھماکے ، چارافراد زخمی

پیر 22 اگست 2016 22:40

پارا چنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء ) پارا چنارمیں لیوی فورس کے اسلحہ کے گودام میں دھماکوں میں چارافراد زخمی ہوگئے پولیٹیکل ایجنٹ اکرام اﷲ خان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکوں کے بعد لگنے والی آگ پرقابوپا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پارا چنارمیں لیوی فورس کے گودام میں پیرکو زوردار دھماکہ ہوا جس سے گودام کی عمارت زمین بوس ہو گئی ۔

(جاری ہے)

زحمیوں کو فورا ایجنسی ہیڈ کوارٹرمنتقل کردیا گیا ۔ حکام کے مطابق دھماکوں کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا ۔ دھماکوں سے عمارت میں آگ لگ گئی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابوپا لیا سرکاری حکام کے مطابق گودام میں کئی سالوں سے اسلحہ پڑا تھا جس میں راکٹ ، میزائل ، بارودی سرنگ اوردیگر ہتھیارموجود تھے ۔ پولیٹیکل ایجنٹ اکرام اﷲ خان نے مقامی ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی انہوں نے کہا کہ دھماکوں کا سلسلہ رک گیا ہے اورواقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :