پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی میڈیا کی گاڑیوں اور دفاتر پر شرپسندوں کے حملے کی سخت مذمت

پیر 22 اگست 2016 22:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اگست ۔2016ء)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے مرکزی نائب صدر عبدالحفیظ عابد نے میڈیا کی گاڑیوں اور دفاتر پر شرپسندوں کے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایف یو جے (دستور) کے مرکزی نائب صدر عبدالحفیظ عابد نے اپنے ایک بیان میں کراچی میں الیکٹرانک میڈیاکی گاڑیوں اور دفاتر پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملوث شرپسندوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔