لالہ موسیٰ،160ملین روپے لاگت کے اہم منصوبہ سول ہسپتال لالہ موسیٰ کی بلڈنگ کی تعمیر مکمل کرلی گئی
بدھ 24 اگست 2016 22:08
لالہ موسیٰ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 اگست ۔2016ء)160ملین روپے لاگت کے اہم منصوبہ سول ہسپتال لالہ موسیٰ کی بلڈنگ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے، 60بستر پر مشتمل ہسپتال میں 30ستمبر سے مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال کے ہمراہ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر کیا، انہوں نے میٹرنٹی سنٹر کا بھی دورہ کیاای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین، ڈی او بلڈنگز محمد شریف بھی موجود تھے۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ نے ہسپتال کی عمارت کی تعمیر مکمل کر لی ہے اور حکومت پنجاب نے یہاں فعال ڈاکٹر کا بطور ایم ایس تقرر بھی کر دیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سول ہسپتال میں لالہ موسیٰ میڈیکل ، سرجری سمیت دیگر اہم شعبہ جات کے شپشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کے ساتھ حادثات کے شدید زخمیوں کے علاج کیلئے چار بستروں پر مشتمل آئی سی یو بھی قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ادارے میں ڈاکٹرز و عملہ سمیت 67پوسٹوں پر بھرتیوں اور طبی آلات کی خریداری کا عمل بلاتاخیر مکمل کیا جائے، ہسپتال میں آؤٹ ڈوراورایمرجنسی کے ساتھ تمام وارڈز بھی مکمل آپریشنل ہونے چاہیں۔میٹرنٹی سنٹر کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ خواتین کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ سول ہسپتال اور میٹرنٹی سنٹر لالہ موسیٰ کے عوام کے لئے حکومت پنجاب کا تحفہ ہیں ، دونوں ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی سے شہریوں کو صحت عامہ کی معیاری سہولیات میسر ہوں گی۔مزید قومی خبریں
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.