ہول یوک کمیونٹی کالج امریکہ ٹیوٹا اداروں میں تعلیم بالغاں کیلئے امریکی نظام متعارف کروائے گی،عرفان قیصر
جمعرات 25 اگست 2016 17:56
لاہور۔25 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء ) ہول یوک کمیونٹی کالج امریکہ ٹیوٹا اداروں میں تعلیم بالغاں کیلئے امریکی نظام متعارف کروائے گی،اس پروگرام کو چلانے کیلئے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ہول یوک کمیونٹی کالج امریکہ کے 2رکنی اعلی سطحی وفد نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ کے دورہ پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
وفد میں تعلیم بالغاں پروگرام کے نائب صدرکرمٹ ڈنکلی برگ اورپروگرام آفیسر امریکن ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان راحت کریم شامل تھے۔اس موقع پر ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز بھی موجود تھے۔چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ امریکی وفد صوبہ پنجاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کی سٹڈی کرنے آیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ٹیوٹا کوفنی تعلیم کے فروغ کیلئے غیر ملکی ایجنسیوں کا بھرپور تعاون حاصل ہے،انہوں نے وفد کو صوبہ پنجاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.