مصباح الحق نے ڈرامائی انداز میں قیادت ملنے کی تفصیلات عام کردیں ، چیئرمین نے خفیہ ملاقات میں قیادت کی پیشکش کی تھی‘ انکشاف
چیئرمین ملاقات کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے ،ملاقات کا انتظام ایک کلرک کے کمرے میں کیا گیا جہاں مجھے قیادت کی پیشکش کی گئی
جمعہ 26 اگست 2016 19:27
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ڈرامائی انداز میں قیادت ملنے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈنے خفیہ ملاقات میں انہیں قیادت کی پیشکش کی تھی۔یاد رہے کہ 2010 کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد مشکلات سے دوچار پاکستان کرکٹ ٹیم کی باگ ڈور مصباح الحق کے سپرد کی گئی تھی تاہم دلچسپ امر یہ کہ اس وقت مصباح الحق پاکستان کی ایک روزہ، ٹیسٹ یا ٹی ٹوئنٹی میں سے کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
کرکٹ آسٹریلیا کیلئے لکھے گئے اپنے خصوصی کالم میں مصباح الحق نے حیران کن انداز میں قیادت ملنے کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ بندی میں قومی ٹیم کے چھٹے سے عالمی نمبر ایک تک رسائی کی داستاں بھی بیان کی۔(جاری ہے)
مصباح نے بتایا کہ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ سے متاثرہ دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز سے ایک ماہ قبل سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کے سیکرٹری نے انہیں فون کر کے پیغام پہنچایا کہ چیئرمین ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی اس ملاقات کو خفیہ رکھنا چاہتے تھے اور اس ملاقات کا انتظام ایک کلرک کے کمرے میں کیا گیا جہاں مجھے قیادت کی پیشکش کی گئی۔میں نے بھی حالات کی نزاکت کا اندازہ لگاتے ہوئے چیزوں کو خفیہ رکھا اور اپنے اہل خانہ تک سے بھی اس کا تذکرہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نے مجھ سے کہا کہ ان کے پاس زیادہ آپشن نہیں ہیں اور اے ٹیم کی قیادت کے تجربے کی وجہ سے وہ مجھے قیادت سونپنے کا سوچ رہے ہیں۔انہوں نے مجھ رائے مانگی اور میں نے ان سے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ میں ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں تو میں اس ذمے داری کو نبھانے کی اپنی پوری کوشش کروں گا لہٰذامیں نے ٹیم کی قیادت سنبھالنے کی پیشکش قبول کر لی۔پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان نے کہا کہ ایک ہفتے بعد جب مجھے قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میں شامل کیا گیا تو تمام لوگ حیران رہ گئے اور اگلے ہی دن انہیں اس وقت مزید حیرانی ہوئی جب مجھے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی کسی کو بھی اس کی توقع نہیں تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی وجہ سے ٹیم بکھری ہوئی تھی اور میں جانتا تھا کہ ان حالات میں ٹیم کو چلانا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں لیکن میرے ذہن میں یہی بات تھی کہ اﷲ تعالی نے مجھے ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع دیا ہے اور وہی میری اسے ایک بہتر ٹیم بنانے میں مدد کرے گا۔مصباح نے کہا کہ چھ سال میں میرے لیے سب سے بڑی کامیابی انگلینڈ کے خلاف 2012 میں کلین سویپ تھا کیونکہ اس سیریز کے بارے میں بہت باتیں ہو رہی تھیں اور انگلینڈ کی ٹیم عالمی نمبر ایک پر فائز تھی۔قومی ٹیم کے کپتان نے سری لنکا کے خلاف 377 رنز کے ہدف تک رسائی اور پھر بالآخر انگلینڈ کے خلاف سیریز ڈرا کرنے کو بھی تاریخی لمحہ قرار دیا۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ میرے لیے اوول ٹیسٹ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اگر ہم یہ ٹیسٹ ہار جاتے تو یہ میرا آخری ٹیسٹ میچ ہوتا لہٰذامیں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم تھا۔کپتان نے کہا کہ اس ٹیم نے بے مثال اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور اوول میں کامیابی حاصل کر کے سیریز 2-2 سے برابر کردی۔مصباح نے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے کہا کہ ہم نے انگلینڈ میں سیریز برابر کر کے اپنی اہمیت ثابت کردی اور اگلی سیریز میں بھی اسے ثابت کرنے پر نظریں مرکوز ہیں، اب ہمارا مقصد عالمی نمبر ایک درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.