ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس، مزید 3چشم دید زخمی گواہوں نے بیانات قلمبند کروا دیئے
ایس پی معروف صفدر اور ایس پی ندیم نے ظلم کے پہاڑ توڑے ،پولیس والے ہمیں مار کر اس طرح پھینکتے جیسے قصائی مرغیاں ذبح کرکے ڈرم میں پھینکتا ہے‘انسداد دہشتگردی کی عدالت میں وقاص، فدا اور قمر کا بیان مزید سماعت 31 اگست تک ملتوی، 49 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے‘نعیم الدین ایڈووکیٹ
ہفتہ 27 اگست 2016 17:23
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں گزشتہ روز سانحہ کے3 چشم دید زخمی گواہوں محمد وقاص، فدا حسین، اور قمر حبیب نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔فدا حسین نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہاکہ پولیس نے ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ کارکنوں کے ہمراہ میں نے بھی احتجاج کیا تو ایس پی انویسٹی گیشن محمد ندیم،ایس پی ہیڈکوارٹر معروف صفدرواہلہ کے حکم پر پولیس کی بھاری نفری نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے سامنے پارک میں موجود کارکنوں پر ہلہ بول دیا،ڈنڈوں،لاٹھیوں سے کارکنوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور وحشیانہ فائرنگ بھی کی جس سے ہماری آنکھوں کے سامنے درجنوں کارکن شدید زخمی ہوئے جن میں اکثر شہید ہو گئے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
-
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر ڈویژن کا اجلاس ، بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع
-
پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے کافیصلہ
-
شہریوں کو سستی اشیاء کی فراہمی، بجٹ میں وزیرِاعظم ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز مختص کیے جانے کا امکان
-
پنجاب حکومت کا اعلانات کے باوجود گندم خریدنے سے گریز‘کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہونے لگا
-
بھارتی انتخابات تیسرے مرحلے میں داخل:بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے 93 حلقوں میں پولنگ جاری ہے
-
جسٹس محسن اختر کیانی کا سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی، فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات بند
-
چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیاہے،رانا ثناءاللہ
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.