سی بی اے نے رجسٹرار قومی صنعتی تعلقات کمیشن میں ادارہ واپڈا محکمہ بجلی میں ملک گیر ریفرنڈم کروانے کیلئے باقاعدہ درخواست جمع کروادی
ہفتہ 27 اگست 2016 17:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) نے رجسٹرار قومی صنعتی تعلقات کمیشن میں ادارہ واپڈا محکمہ بجلی میں ملک گیر ریفرنڈم کروانے کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کروادی ۔اس سے پہلے قومی سطح پر پانچ ریفرنڈم ہوچکے ہیں ۔
(جاری ہے)
رجسٹرار نے واپڈا اور پیپکو انتظامیہ کو نوٹس جاری کردئیے ہیں جبکہ ورکرز یونین نے ریفرنڈم میں شرکت کے لئے اپنے ایک لاکھ پچاس ہزار ممبران کی لسٹیں اور کوائف پیش کرنے کی تیاری شروع کردی ہے گزشتہ منعقدہ ریفرنڈم میں ورکرز یونین نے 77095 ووٹ حاصل کرکے ہزاروں ووٹوں کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی بعد ازاں مخالف پیغام یونین نے معزز عدالت عالیہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس کامیابی کو چیلنج کیا ڈویژنل بینچ جو جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری نے اپنے حکم میں دیا کہ پورے ملک میں اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہونے والی یونین کو خوامخواہ کے اعتراض سے کینسل نہیں کیاجاسکتا کیونکہ گزشتہ ریفرنڈموں میں مسلسل ناکام ہونے والی یونین صرف ٹیکنیکل گراؤنڈ پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکز یونین کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے اس بنیاد پر رٹ خارج کردی گئی تھی اس موقعہ پر بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری نے کہا کہ وہ واپڈا محکمہ بجلی کی انتظامیہ قانون کے مطابق ریفرندم کے انعقاد کے لئے ملازمین کی لسٹیں رجسٹرار NIRC کو پیش کرے تاکہ کارکن اپنا جمہوری حق استعمال کرکے قومی بنیا د پر اجتماعی سودا کار یونین منتخب کرسکیں اور ادارہ محکمہ بجلی واپڈا کی تعمیر و ترقی اور بجلی کے صارفین کو اعلیٰ خدمات دینے کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرکے وطن عزیز پاکستان میں صنعتی ترقی اور بیروز گاری کا خاتمہ یقینی بنا سکیں۔
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.