پریانکا چوپڑا سیاحت کے فروغ کیلئے ایک دن کا ڈیڑھ کروڑ معاوضہ وصول کریں گی
آسام کی حکومت نے ریاست میں سیاحت کے فروغ کے لیے’’زبردست آسام‘‘ تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے فلم ’’میری کوم‘‘ کے بعد اداکارہ مشرقی ریاستوں میں کافی مقبولیت رکھتی ہیں اسی لیے انکو مہم کاحصہ بنایا گیا ہے‘ریاستی حکومت
اتوار 28 اگست 2016 11:47
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپرا بھارتی ریاست آسام میں سیاحت کے فروغ کی 10 روزہ تشہیری مہم کے لیے 15 کروڑ معاوضہ وصول کریں گی۔
(جاری ہے)
بھارتی ریاست آسام کی حکومت نے ریاست میں سیاحت کے فروغ کے لیے’’زبردست آسام‘‘ تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو منتخب کرلیا ہے جب کہ اداکارہ 10 روزہ مہم کا حصہ بننے کے لیے ایک دن کا معاوضہ ایک کروڑ50 لاکھ وصول کریں گی جو کہ مجموعی طور پر 15 کروڑ بنتا ہے۔
دوسری جانب ریاستی حکومت کا کہنا تھا کہ فلم ’’میری کوم‘‘ کے بعد اداکارہ مشرقی ریاستوں میں کافی مقبولیت رکھتی ہیں اسی لیے ان کو مہم کاحصہ بنایا گیا ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے مہم کے لیے بھاری معاوضہ وصول کرنے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ریاست گجرات میں سیاحت کے فروغ کی مہم میں بلا معاوضہ شرکت کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.