عمران خان ہمارے نہیں خود اپنے ہی حریف ہیں،تحریب کاری اور شارٹ کٹ کا فارمولہ ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے‘ عابد شیر علی
پہلے (ن ) کے منصوبوں کی مخالفت اورا ن پر دھول اڑائی جاتی ہے پھرشرمندہ ہوئے بغیر انہی کی تقلید بھی کرتے ہیں‘ وزیر مملکت برائے پانی وبجلی
اتوار 28 اگست 2016 13:12
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اگست ۔2016ء) وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی میدان میں ہمارے نہیں بلکہ خود اپنے ہی حریف ہیں،کارکردگی سے مقابلہ کرنے کی بجائے تحریب کاری اور شارٹ کٹ کا فارمولہ ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ،بجلی کی پیداوار میں اضافے کیساتھ ٹرانسمیشن لائنوں کی اپ گریڈیشن کاکام بھی جاری ہے جس کیلئے اربوں روپے کے فنڈزمہیاکئے گئے ہیں ۔
ایک انٹر ویو میں عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان پہلے مسلم لیگ (ن ) کے منصوبوں کی مخالفت اورا ن پر دھول اڑاتے ہیں اور پھر شرمندہ ہوئے بغیر انہی کی تقلید بھی کرتے ہیں۔ موٹر وے کے منصوبے پر کڑی تنقید کی گئی لیکن آج موٹر وے بنانے کے اعلانات کر رہے ہیں ۔ میٹرو منصوبے کی بھی بھرپور مخالفت کی گئی لیکن آج اس کی بھی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ابھی سیاست میں سیکھنے کی ضرورت ہے ۔
کوئی اور نہیں خود عمران خان نہ صرف اپنا بلکہ اپنی جماعت کا بھی بیڑہ غرق کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان احتجاج کا جواز تو پیش کریں ، عوام سوال کر رہے ہیں کہ اگر آپ نے الیکشن کمیشن ، اسپیکر آفس اور سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے تو پھر دھرنا کس لئے دیا جارہا ہے ۔ دراصل عمران خان کواپنی پارٹی میں موجود اے ٹی ایم مشینوں کے استعمال کی عادت پڑ گئی ہے اس لئے وہ ہر روز نیا پروگرام ترتیب دے دیتے ہیں ۔عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے لیکن عمران خان اس میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کول پاور پراجیکٹس بھی انشاء اﷲ 2017تک پیداوارشروع کر دیں گے جس سے بجلی کی پیدوار مزیدبہترہوجائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.