امریکہ کوبراہ راست نشانہ بنانیوالے میزائلوں کا ذخیرہ موجو د ہے، شمالی کوریا

اتوار 28 اگست 2016 18:28

امریکہ کوبراہ راست نشانہ بنانیوالے میزائلوں کا ذخیرہ موجو د ہے، شمالی ..

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 اگست ۔2016ء) شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ ان کے پاس ایسے میزائلوں کا ذخیرہ ہے جس سے وہ امریکہ کی سرزمین کو براہ راست نشانہ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اب ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کی رینج میں آ گیا ہے تاہم ایک امریکی عہدیدار نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔ ایٹمی ہتھیاروں کے معاملے پر شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرنے والے سابق امریکی عہدیدار جوئیل وٹ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے اس تجربے پر مجھے تحفظات تو ہیں مگر میں پریشان نہیں ہوں کیونکہ اس کامیابی کے باوجود شمالی کوریا امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی پوزیشن میں نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :