ایرانی مسافر طیاروں میں ہتھیاروں اور جنگجوں کی شام منتقلی جاری
تہران امریکا اور یورپ کے ساتھ بڑی ڈیلوں کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے جس کے تحت وہ 500 شہری طیارے حاصل کر سکتا ہے، ایران اب بھی دنیا بھر میں دہشت گردی کی سب سے زیادہ سرپرستی کرنے والا ملک ہے،امریکی جریدے کی رپورٹ
پیر 29 اگست 2016 19:18
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) امریکی جریدے ’’فوربز‘‘ کی رپورٹ میں ایران کے لیے نئے مسافر طیاروں کی فروخت سے خبردار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نجی ایرانی کمپنی "ماہان ایئر" ابھی تک خفیہ پروازوں کے ذریعے شامی حکومت کے لیے اسلحہ اور جنگجو پہنچا رہی ہے۔جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تہران امریکا اور یورپ کے ساتھ بڑی ڈیلوں کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے جس کے تحت وہ 500 شہری طیارے حاصل کر سکتا ہے۔
"ماہان ایئر" ابھی تک دمشق کے لیے جعلی پرواز نمبروں کا استعمال کر رہی ہے تاکہ بشار الاسد کی فورسز کو ہتھیار اور جنگجو فراہم کیے جاسکیں۔رپورٹ میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ ایران اب بھی دنیا بھر میں دہشت گردی کی سب سے زیادہ سرپرستی کرنے والا ملک ہے۔(جاری ہے)
"فوربز" جریدے نے خبردار کیا ہے کہ ایران بین الاقوامی تشویش کا باعث بننے والے اپنے مقاصد کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے لیے اپنی سپورٹ کے واسطے نیوکلیئر معاہدے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
بالخصوص وہ ماضی کے ساتھ ساتھ اب بھی اپنے تجارتی طیاروں کے ذریعے خطرناک کردار ادا کر رہا ہے جیسا کہ شام میں انسانی بحران اپنی حدوں کو چھو رہا ہے اور وہاں خون ریز جنگ کا شعلہ بھڑک رہا ہے۔رپورٹ میں باور کرایا گیا ہے کہ ایرانی تجارتی ہوابازی کی جانب سے، اسلحہ اور عسکریت پسندوں کو شام منتقل کر کے بین الاقوامی جہاز رانی کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے جب کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے ایرانی اسلحے کے یمن منتقل کیے جانے پر امریکی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔امریکا کو اندیشہ ہے کہ پاسداران انقلاب کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنیاں مثلا "ماہان ایئر" وغیرہ، ایران کی قومی فضائی کمپنی "ایران ایئر" کی جانب سے ممکنہ طور پر خریدے جانے والے طیاروں کو حاصل کر لیں گی۔ایرانی قومی فضائی کمپنی 118 ایئربس طیارے خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.