یوسین بولٹ گائے کا گوشت کھا کر اولمپکس میں میڈلز جیتے:بی جے پی رہنما
منگل 30 اگست 2016 11:59
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اگست۔2016ء ) ہندوستان میں اس وقت کئی لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں جب حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور دلت رہنما اُدت راج نے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کے حوالے سے انوکھا بیان داغ دیا ۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کے مطابق شمال مغربی دہلی سے لوک سبھا کے رکن ادت راج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ ”جمیکا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ یوسین بولٹ غربت کے باوجود 9 اولمپک میڈلز جیتنے میں اس لیے کامیاب ہوئے کیوں کہ ان کے ٹرینر نے انہیں دن میں دو بار گائے کا گوشت کھانے کا مشورہ دیا تھا۔
“ تنازع سے بچنے کے لیے ادت راج نے اپنی ٹوئٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف یوسین بولٹ کے ٹرینر کی جانب سے ان سے کہی بات کو دہرایا ہے ،اس سے ان کی مراد محض یہ تھی کہ ایتھلیٹس مشکل حالات کے باوجود اپنی منزل حاصل کرسکتے ہیں اور انہیں اپنی ناکامیوں کیلئے حالات کو ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کا انتخاب کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.