امریکہ میں عید الاضحی 11 ستمبر کو ہونے کا امکان، مسلمان خوشی کی بجائے تشویش کا شکار
محمد علی منگل 30 اگست 2016 20:38
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30اگست2016ء) امریکہ میں عید الاضحی 11 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں محکمہ موسمیات اور رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں عید الاضحی 11 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اس خبر نے امریکہ میں مقیم مسلمانوں کو خوش کرنے کی بجائے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
امریکی مسلمانوں کے تشویش میں مبتلا ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ 11 ستمبر کی تاریخ کو ہی 15 برس قبل امریکہ اپنی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملے کا شکار ہوا تھا۔
اس حملے میں ورلڈ ٹریڈ سینٹرز کی عمارتیں تباہ ہو گئی تھیں جبکہ واشنگٹن میں امریکہ محکمہ دفاع کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ ان حملوں میں کل 3 ہزار لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔ اسی باعث مسلمانوں کو خدشہ ہے کہ امریکہ میں 11 ستمبر کو عید الاضحی ہونے کے باعث انہیں دوسرے مذاہب کے لوگوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. تاہم واضح رہے کہ عید الاضحی کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ 2 سے 3 روز میں کیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.