سپریم کورٹ نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری سے متعلق درخواست پرفریقین کونوٹس جاری کر دیئے
منگل 30 اگست 2016 21:08
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 اگست ۔2016ء) سپریم کورٹ نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں ایک مقامی ہسپتال کی جانب سے ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پرفریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے مزیدسماعت ملتوی کردی۔ منگل کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار السید ہسپتال کی جانب سے وکیل اسلم خاکی پیش ہوکر پولیس اور تفتیشی اداروں پر اپنے موکل کوہراساں کرنے کا الزام عائد کیا اورکہا کہ عدالتی حکم کے نام پر ہسپتال انتظامیہ کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ہسپتال کے خلاف اس حوالے سے کوئی شکایت ہو تو پنجاب ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹیشن مانیٹرنگ کمیٹی یا پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن کارروائی کی مجاز اتھارٹیزہیں لیکن تفتیشی اداروں کو اس حوالے سے کوئی اختیار حاصل نہیں، اسلم خاکی کا کہنا تھا کہ السید ہسپتال کے خلاف ایک دن میں تین ایف آئی آرز کاٹی گئیں جو تمام بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.