حکومت قبائلی علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کے لیے جامع اصلاحات لارہی ہے،صدرمملکت
قبائلی عوام محب وطن ہے، انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں ہیں،ممنون حسین
منگل 30 اگست 2016 21:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) صدر مملکت منون حسین نے کہا ہے کہ حکومت قبائلی علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کے لیے جامع اصلاحات لارہی ہے۔ یہ بات صدر مملکت نے ایوانِ صدر میں فاٹا اصلاحات پر دی گئی پریذنٹیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وزیر قانون زاہد حامد ، وزیر برائے سیفران عبدالقادر بلوچ ، وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز ، اقبال ظفر جھگڑا گورنر خیبر بختون خوا اور مشیر برائے قومی سلامتی نصیر خان جنجوعہ بھی موجود تھے۔
صدر مملکت نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات قبائلی عوام کی امنگوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قبائلی عوام محب وطن ہے اور انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت فاٹا کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انھیں بھی ملک کے دیگر شہریوں کی طرح بنیادی سہولیات یقینی بنائے گی۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ فنڈز کے موثر استعمال اور بدعنوانی کی روک تھام کے لیے چیک اینڈ بیلنس کا مربوط نظام بھی ہونا چاہئے تاکہ ترقیاتی موثر طریقے سے ہوسکیں۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت قبائلی عوام کی اپنے علاقوں میں باعزت واپسی کے لیے پرعزم ہے اس سلسلے میں حکومت نے قبائلی علاقوں میں انفرااسٹریکچر کی تعمیر اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔پریزنٹیشن کے دوران صدر مملکت و آگاہ کیا گیا ہے کہ فاٹا اصلاحاتی کمیٹی نے تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول قبائلی علاقوں کے پارلیمانی نمائندوں کی رائے بھی حاصل کی گئی ہے۔ صدر مملکت نے فاٹا اصلاحاتی کمیٹی کے کام کو سراہااور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کمیٹی علاقے کے عوام کے مسائل کے حل میں مدد گار ثابت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.